MA / MSc




ایم اے / ایم سی کے طلبا و طالبات کے لیےضروری اور مفید معلومات

1.     یونیورسٹی آف سرگودہا ایم اے /ایم اسی سی کے سال میں دو امتحانات منعقد کرواتی ہے
پہلا سالانہ امتحان        دوسرا سالانہ امتحان
2.     ایم اے /ایم ایس سی کا پہلا سالانہ امتحان جو کہ جولائی  / اگست میں منعقد ہوتا ہے اس کے شیڈول کا اعلان فروری / مارچ میں ہوتا ہے۔
3.     ایم اے /ایم ایس سی کادوسرا سالانہ امتحان جو کہ دسمبر / جنوری میں منعقد ہوتا ہے اس کے شیڈول کا اعلان اکتوبر / نومبرمیں ہوتا ہے۔
(نوٹ: نمبر 2 اور 3 میں دیے گئے شیڈولز متوقع ہیں،جو کہ تبدیل بھی ہو سکتےہیں، تازہ ترین داخلوں اور امتحان کے لیے یونیورسٹی اپنا شیڈول بھی جاری کرتی ہے، جسے UOS کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔)
4.     اگر آپ نے صرف ایم اے سال اول کا امتحان دینا ہے تو پھر بی اے پاس کرنے کے بعد ایک سال کا وقفہ مکمل ہونا ضروری ہے۔
5.     سرگودہا یونیورسٹی طلباء کو یہ سہولت بھی مہیا کرتی ہے کہ طلباء دونوں سالوں کا کا امتحان اکٹھا (Composite)  بھی دے سکتے ہیں۔جس کے لیے بی اے پاس کرنے کے بعد دو سال کا وقفہ مکمل ہونا ضروری ہے۔
6.     ایم پارٹ ون پاس کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تین چانس یونیورسٹی کی طرف سے دیے جاتے ہیں۔
7.     ایم اے پارٹ ٹو پاس کرنے کے لیے طلباء کو زیادہ زیادہ چار چانس دیے جاتے ہیںَ
8.     اگر کسی طالب علم نے کسی پرچے میں ناکامی کے بعد آئندہ امتحان میں شرکت نہ کی تو اسکا ایک چانس ضائع تصور ہوگا۔
9.     ایم کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیے لازم ہے کہ پانچ میں سے تین  اور دس پرچوں میں سے پانچ میں کامیاب ہوں وگرنہ طالب علم کو فل فیل تصور کیا جائے گا۔
10.  ایم اے کے امتحان میں 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والا طالب علم پیپر میں پاس تصور ہوگا جب کہ مجموعی طور پر یعنی تمام پرچوں کو ملا کر 45% نمبر ہونا ضروری ہیں۔
11.  ایم اے /ایم ایس کا پرچہ ٪20 حصہ معروضی پر مشتمل ہوگاجس کے نمبر 20 ہیں۔٪80 حصہ انشائیہ سوالات پر مشتمل ہو گا جس کے نمبر 80ہونگے۔ اور کل وقت 3 گھنٹے ہوگا۔
12.  کسی پرچہ میں ناکام ہونے والے امیدوار رزلٹ آؤٹ ہونے کی تاریخ کے بعد پندرہ یوم کے اندر اندر دوبارہ داخلہ فارم اور فیس جمع کروا سکتے ہیں (یونیورسٹی کی جانب سے اسکا شیڈول بھی جاری ہو جاتا ہے)
13.  رزلٹ آؤٹ ہونے کے بعد تیس دن تک آپ ری چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتےہیں۔ جسکے درخواست فارم اور آن لائن چالان اور یونیورسٹی آف سرگودہا کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
14.  اگر آپ نے کمپوزٹ کا امتحان دیا ہے اور آپ کا ایک پرچہ پارٹ ون اور ایک پرچہ پارٹ ٹو میں فیل ہے تو آپ کو دونوں پارٹ کی مکمل فیس ادا کرنا ہو گی۔ اور اگر آپ کا صرف پارٹ ون کا پرچہ / پرچے فیل ہیں تو صرف پارٹ ون کی فیس ادا کرنا ہوگی۔ نیز اگر پارٹ ٹو میں کوئی پرچہ /پرچے فیل ہیں تو صرف پارٹ ٹو کی فیس ادا کرنا ہو گی۔
15.  یونیورسٹی آف سرگودہا نے اب ترقی کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے طلباء کی سہولت کے رول نمبر سلپس کا آن لائن اجرء شروع کر دیا ہے۔ اب آپ اپنی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
16.  یونیورسٹی آف سرگودہا میں کسی بھی قسم کی فیس جمع کروانے کے لیے ہمیشہ یونیورسٹی آف سرگودہا کی ویب سائٹ سے آن لائن جنریٹڈ چالان استعمال کریں۔
17.  تازہ ترین معلومات کے یونیورسٹی آف سرگودہا کی ویب سائٹ کا وزٹ کر تے رہا کریں۔ جو نہائیت عمدہ اور موبائل فرینڈلی ویب سائٹ ہے۔



ایم اے /ایم ایس سی کا داخلہ بھیجنےاور فارم مکمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات

1.     بی اے / بی ایس سی یا مساوی امتحان پاس کرنے کے ایک سال بعد ایم اے / ایم ایس سی پارٹ ون اور دو سال بعد ایم اے / ایم ایس سی کمپوزٹ (پارٹ ون +پارٹ ٹو ) کا امتحان دیا  جا سکتا ہے۔
2.     داخلہ فارم مع مجوزہ امتحانی فیس، مقررہ تاریخ / شیڈول کے مطابق دفتر میں وصول ہونا ضروری ہے۔
3.     امیدوار داخلہ فارم از خود پر کر کے اپنے دستخط کرے اور ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم مجاز اتھارٹی سے تصدیق شدہ مع ضروری دستاویزات کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف سرگودہا کے پاس دستی یا بذریعہ ڈاک مقررہ تاریخ تک وصول ہونا ضروری ہے۔ نا مکمل فارم قبول نہ کیا جائے گا۔ اور مسترد کر کے آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ تاخیر اور نقصان کی ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔
4.     داخلہ فارم میں واضح طور پر تحریر کریں کہ آپ نے ایم اے /ایم ایس سی کا پہلا سالانہ یا دوسرا سالانہ امتحان دینا ہے۔
5.     داخلہ فارم کے متعلقہ کالموں میں اپنا نام اور ولدیت بی اے/بی ایس سی کی سند کے مطابق صحیح تحریر کریں۔ بصورت دیگر مقررہ فیس جمع کروانے پر قانوں کے مطابق درستگی ہو گی۔
6.     رجسٹریشن کے کالم میں سرگودہا یونیورسٹی کا رجسٹریشن نمبر درج کریں۔ اگر پہلے رجسٹریشن نہیں ہوئی تو داخلہ فیس کے علاوہ فیس بھی جمع کروائیں۔ صوبہ پنجاب سے باہر کے مستقل رہائشی امیدواران اضافی بیرونی حدود فیس جمع کرائیں۔
7.     داخلہ فارم کے متعلقہ کالم میں شہر کا نام جہاں امتحان دینا ہے تحریر کریں۔ آپ کے تجویز کردہ شہر میں امیدواروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی کوئی بھی قریبی سنٹر الاٹ کرنے کی مجاز ہے۔
8.     داخلہ فارم کے  متعلقہ کالم میں بی اے / بی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کا رولنمبر، سال اور یونیورسٹی کا نام صحیح تحریر کریں۔ میٹرک، انٹر میڈیٹ،  بی اے /بی ایس سی کی سند  کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی فارم تصدیق کرنے والی اتھارٹی ہی سے تصدیق کروا کر منسلک کریں۔
9.     سرگو یونیورسٹی سے ایم اے / ایم ایس سی کے امتحان میں شرکت کے بعد فیل ہونے کی صورت میں فارم کے متعلقہ کالم میں سابقہ رول نمبر ، سال اور فیل شدہ مضمون / مضامین تحریر کریں۔ اور رزلٹ کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک کریں  بصورت دیگر فارم قابل قبول نہ ہوگا۔
10.  داخلہ فیس کی مطلوبہ رقم یونیورسٹی آف سرگودہا کے منظور شدہ حبیب بینک کی برانچز میں جمع کرائیں اور آن لائن جنریٹڈ بنک چالان کی اصل رسید برائے داخلہ فارم فیس کی پشت پر چسپاں کریں (فوٹو کاپی قابل قبول نہ ہوگی) واجبات پورے جمع نہ کرانے کی صورت میں فارم داخلہ مسترد کر دیا جائے گا۔ اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔
11.  تمام امیدواران مقررہ جگہوں پر مصدقہ پاسپورٹ سائز کی رنگین تصاویر گوند سے چسپاں کریں اور قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
12.  امیدواران مضامین / پرچوں کا صحیح انتخاب سلیبس کے مطابق کریں۔ غلط شرکت پر نتائج کی ذمہ داری امیدواران پر ہی عائد ہو گی۔
13.  یونیورسٹی کی اجازت کے بغیر امیدوار نہ تو الاٹ شدہ امتحانی سنٹر تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی از خود مضمون / پیپر تبدیل کر سکتا ہے نیز رول نمبر سلپ کے بغیر امیدوار امتحان میں شرکت کا اہل نہ ہے۔
14.  یاد رہے کہ دوران امتحان ناجائز ذرائع اختیار کرنا ، الاٹ شدہ سیٹ از خود تبدیل کرنا، امیدواران کو مدد دینا یا لینا، شوروغل کرنا، مس کنڈکٹ کا ارتکاب ، اسلحہ لانا، واک آؤٹ کرنا یا دوسروں کو اکسانا، جوابی کاپی وغیرہ پر مخصوص نشان لگانا اور ممتحنین کے نام اپیل قابل مواخذہ ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ / سپر وائزری سٹاف یکطرفہ تادیبی کاروائی کا مجاز ہوگا۔ کسی ابہام کی صورت میں امیدوار اپنی سیٹ پر کھٹرا ہو ناظم مرکز کو اپنی شکائت سے آگاہ کرے۔
15.  ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ٹو کے ساتھ  پارٹ ون کے فیل شدہ پرچوں کا امتحان دینے والے امیدواران دونوں امتحانوں کے لیے علیحدہ علیحدہ داخلہ فارم اور فیس جمع کروائیں۔ اور پارٹ ٹو کے فارم کے ساتھ پارٹ ون کا رزلٹ کارڈ ضرور منسلک کریں۔ ایم اے /ایم ایس سی کمپوزٹ (پارٹ ون + پارٹ ٹو) کا امتحان دینے کے خواہشمند امیدواران ایک ہی داخلہ فارم استعمال کریں اور کمپوزٹ امتحان کی مقررکردہ داخلہ فیس جمع کروائیں۔
16.  پرائیویٹ امیدواران اپنے داخلہ فارم کسی بھی 17گریڈ کے آفیسر سے تصدیق کروائیں (تصدیق کنندہ کا شناختی کارڈ نمبر اور نام والی مہر ہونا ضروری ہے)
17.  ریگولر امیدواران اپنے متعلقہ کالج کے پرنسپل سے داخلہ فارم تصدیق کروائیں اور کالج کی وساطت سے داخلہ فارم بھجوائیں۔ بصورت دیگر داخلہ فارم مسترد کر دیا جائے گا۔

نوٹ: تمام معلومات سٹوڈنٹس کی رہنمائی کے مقصد اور نیک نیتی سے شیئر کی جارہی ہیں۔یہ معلومات  تبدیل بھی ہوسکتی ہیں لہذا آپ مزید معلومات کے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uos.edu.pk وزٹ کریں۔


People also search!
Sargodha University MA / MSc Past Papers,  UOS MA / MSc Past Papers,  UOS Past Papers of MA / MSc , UOS Old Papers of MA / MSc ,  University of Sargodha Past Papers, Sargodha University Past Papers.